گوانتاناموبے میں قیدی عمر خضر کو والدہ نے پہچان لیا

جمعرات 17 جولائی 2008 20:34

اوٹاوا (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17جولائی2008 ) گوانتاناموبے میں قید کینیڈین شہری عمر خضر کی ویڈیو فلم شناخت کے لئے اس کے اہلخانہ کو دکھائی گئی۔ عمر کی والدہ نے اسے پہچان لیا۔ امریکی جیل خانے کا اکیس سالہ قیدی عمر کینیڈا کا شہری ہے وہ سن دو ہزار دو سے امریکی قید میں ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ عمر خضر کو افغانستان سے دو ہزار دو میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ امریکی فورسز پر بم پھینکنے کے بعد زخمی حالت میں تھا۔

اس کا ہاتھ اور چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا اور وہ موت کے قریب تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں انٹیلی جنس کی مدد سے گوانتانامو میں موجود عمر کی ویڈیو جاری کی گئی۔فلم میں انٹیلی جنس اہلکار کو عمر سے تفتیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ عمر کی ویڈیو جب اس کی والدہ کو دکھائی گئی تو انہوں نے اسے شناخت کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر کو چھ سال بعد دیکھا ہے۔ جولائی دو ہزار دو میں عمر کھو گیا تھا میں نے اسے اس وقت دیکھا تھا جب وہ ایک بچہ تھا۔ وہ بہت حساس ہے۔ جب وہ بیزار ہوتا ہے تو رو پڑتا ہے۔ عمر خضر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ قانونی طور پر کینیڈا کی سپریم کورٹ میں عمر کی رہائی کے لئے مقدمہ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :