کوئی بھی 58ٹوبی کو نافذ کر کے جمہوریت ختم نہیں کرسکتا،یوسف رضا گیلانی۔۔۔پاکستان کو سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی دی جائے ،قبائلی علاقوں میں آپریشن کو عوامی حمایت حاصل ہے،وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
بدھ 30 جولائی 2008 14:34
(جاری ہے)
اور بات چیت صر ف ہتھیار پھینکنے والوں سے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل ہے ۔اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی صرف پاکستانی فورسز ہی کریں گی۔انھوں نے کہاکہ امریکا مخالف جذبات امریکا کی جانب سے غیر جمہوری حکومت کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے پروان چڑھے ۔ پاکستان علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے پاکستان کو جدید ہتھیار دیئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ہوچکاہے۔ 99 فیصد پاکستانی محب وطن ہیں اور مستحکم اور روشن خیال پاکستان عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اورپاکستان کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرسکتا ہے تو پاکستان کیساتھ بھی کرے اورمسئلہ کشمیرکے حل میں کرداراداکیا جائے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا اگرامریکا یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان امن وامان کی صورتحال پر خود قابو نہیں پاسکتا تو وہ غلطی پر ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ آئی ایس آئی ایک منظم ادارہ ہے اورتمام انٹیلی جنس بیوروز اور فوجی حکومت کے ماتحت ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستان کو دئے جانے والا اقتصادی پیکج پیش کر نے کی تعریف کی۔ دریں اثناء پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام نے انھیں منڈیٹ دیا ہے اور اگر موقع ملا تو عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائینگے۔انھوں نے کہا کہ 1973کا آئین اصلی شکل میں بحال کیا جائے گا۔اور کسی کو جرات نہیں کہ وہ 58ٹوبی کو نفاذ کر کے جمہوری حکومت کا خاتمہ کرے۔ اگر ھمہیں ایک سال ملا تو ملک میں توانائی سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دینگے اور مہنگائی بے روزگاری کے کاتمے کے لیے جو وعدے کے گئے ہیں انھیں ہر حال میں پورا کیا جا ئیگا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ہے جس میں پیپلز پارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،دہشت گردی کی وجہ سے ہی آج ہم اپنے قائد بے نظیر بھٹو سے محروم ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو چند مشکلات کا سامنا ہے تاہم اتحادیوں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر ینگے ۔انھون نے کہا کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور آیندہ بھی ملکی مفاد میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائینگے۔انھو ں نے کہا کہ اسلام امن پسند مذھب ہے اسلام دہشت گردی کی بجائے بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.