فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں ‘ رانی مکر جی

ہفتہ 2 اگست 2008 12:07

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔2اگست 2008ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکر جی نے کہا ہے کہ میں فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ میں حال ہی میں اکشے کمار کے مقابل کئی کرداروں کو پسند نہ آنے پر مسترد کر چکی ہوں ‘الگ تھلگ زندگی بسر کرنے کو پسند نہیں کرتیں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارانا پسند کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں شہر کے یتیم بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں جنہیں میں نے اس سے قبل کبھی نہیں کیا ‘میر ے پرستاروں نے مجھے اتنی محبت اور اور عزت دی ہے میں چاہتی ہوں کہ اپنی اداکاری کی عکاسی سے انہیں خوش کروں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اسے اکشے کمار کے مقابل مختلف کردار پیش کئے گئے ہیں لیکن وہ انہیں پسند نہیں آئے جس پر انہوں نے انکار کر دیا تاہم وہ ابھی بھی اکشے کیساتھ کام کرنے کیلئے ایک اچھی پیشکش کا انتظار کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :