شمالی وزیرستان میں امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے ، پاک فوج اور قبائلیوں نے فائرنگ کرکے بھگا دیا ،پشاور میں افغانستان کے سفیرعبدالخالق فراحی کونامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق
پیر 22 ستمبر 2008 17:32
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق پیرکے روز افغان سفیر عبدالخالق فراحی اپنی ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے حیات آباد فیرفور کے مقام پر ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کاڈرائیور خالد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افراد نے عبدالخالق کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
افغان قونصلیٹ پشاورمیں تعینات چارج ڈی افیئرمجنون گلاب کاکہنا ہے کہ افغان سفیر عبدالخالق فراحی حیات فیز فورمیں واقع رہائش گاہ سے نکل کر قونصلیٹ کی طرف جاررہے تھے کہ سبز اورگرے وردی میں ملبوس اغواء کارجودوویٹز کاروں میں سوار تھے انہوں نے افغان سفیرکاراستہ روکا ۔ڈرائیور کوقتل کرنے کے بعد انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے ۔وزارت داخلہ نے بھی افغان سفیر کی اغواء کی تصدیق کی ہے جبکہ پشاورتادم تحریر اغواء کے واقعے سے لاعلم رہی ہے واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر کوچارماہ قبل افغانستان جاتے ہوئے خیبرایجنسی میں علی مسجد کے مقام سے اغواء کیاگیا تھا اوربھاری تاوان اداکرنے اوراہم طالبان رہنماؤں کورہا کرنے کے بعد طارق عزیز الدین کی رہائی عمل میں آئی تھیں۔پاکستان اورافغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسی خدشے کااظہارکیا ہے کہ طارق عزیز الدین کے اغواء میں ملوث گروپ افغان سفیر عبدالخالق فراحی کے اغواء میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان کی اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.