پاکستانی سینیٹرز نے ڈاکٹرعافیہ کے بھائی سے ملاقات نہیں کی،وکلا ۔۔۔پاکستانی سفیر حسین حقانی کے تمام وعدے زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 10 اکتوبر 2008 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10اکتوبر 2008 ء) پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے امریکہ کے دورے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل اور بھائی سے ملاقات نہیں کی جبکہ ڈاکٹر عافیہ کیس کی فیس امریکی حکومت ادا کررہی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکلا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے وکلا اور ڈاکٹر عافیہ کے بھائی سے کوئی ملاقات کی اور نہ ہی انہیں اعتماد میں لیا۔

وکلا نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کیس کی فیس امریکی حکومت ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وکلا نے کہا کہ پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ کیس کے لئے کسی امریکی حکام سے ملاقات کی نہ کسی قسم کی یقین دہانی حاصل کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی کے تمام وعدے زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ امریکی حکومت کے وکلا لڑرہے ہیں ۔ڈاکٹر عافیہ کی وکلا نے کہا کہ پرائیویٹ وکلا کے باقاعدہ پینل کی تشکیل از حد ضروری ہے۔ امریکا میں موجود پاکستانی ماہرین قانون نے سینیٹرز کے دورہ امریکا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کو بے مقصد قرار دیا ہے