قبولہ ‘سستے آٹے کیلئے میں لائنوں میں لگی خواتین پر پولیس اہلکاروں کا تشدد‘ تھپڑوں سے پٹائی خواتین کے کپڑے پھٹ گئے

جمعرات 17 ستمبر 2009 13:46

قبولہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 ستمبر ۔2009ء) سستے آٹے کے حصول کے لئے رمضان بازار عارف والا میں لائنوں میں لگی خواتین پر پولیس اہلکاروں کا تشدد‘ تھپڑوں سے پٹائی خواتین کے کپڑے پھٹ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان بازار میں سستا آٹا چینی حاصل کرنے کے لئے لائنوں میں لگی خواتین پر پولیس اہلکاروں‘ لیڈی پولیس کا تشدد عورتوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ طاہرہ بی بی‘ پروین بی بی‘ وزیر بی بی‘ سائرہ بی بی کی تھپڑوں سے پٹائی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی متاثرہو خواتین نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی سلیم وڑائچ نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکار عبداللہ اور لیڈی کانسٹیبل نازیہ شفیق کو معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :