داتا کی نگری پکار رہی ہے مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟،بابر اعوان ، حملے کے بعد پنجاب حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے،نواز شریف ملک چھوڑ کر لندن فرار ہو رہے ہیں، مجھے پنجاب کامقدمہ لڑنے کے لئے بھیجاگیاہے،وفاقی وزیرقانون کی ساہیوال پیپلزلائرزفورم کے عہدیداروں سے گفتگو۔اپ ڈیٹ
ہفتہ 3 جولائی 2010 18:08
(جاری ہے)
اس سے قبل پتوکی بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ وہ یاروں کے یار ہیں ،سرکاری خرچے پر دوستی نہیں نبھاتے۔وہ عوامی وکیل ہیں اوربنچوں پربیٹھنے والوں کے پاس جانے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ داتا کی نگری پکار رہی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں نقلی شیر کہاں چھپے بیٹھے ہیں ۔پنجاب حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اسے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جانے والے شریف برادران پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وردی والا بھاگ گیا ہے اور اس کے چمچے پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف سازشیں کر کے اسے ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ا ور کارکنان ان سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.