وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد صدر آصف زرداری سے ملاقات،وزیراعظم نے صدر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کیا

جمعرات 24 فروری 2011 21:01

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کے علاوہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے ۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص طور پر پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کو کابینہ سے الگ کرنے کے فیصلے پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی