کراچی،مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد7سال بعد رہا،الطاف حسین اور عشرت العباد خان کو دل سے معاف کرتا ہوں، الطاف حسین کی پارٹی مافیا ہے، ان سے اتحاد ممکن نہیں، آفاق احمد ،پیپلز پارٹی دیر آید درست آید، مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں، تمام مخالفین کیلئے بھی عام معافی کا اعلان کرتا ہوں، رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو ،جو پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں وہ ان کا اپنا ضمیر ہے ہماری جماعت میں کسی کو آنے اور جانے کی کوئی پابندی نہیں،رہائی کے بعد رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 دسمبر 2011 23:02

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو دل سے معاف کرتا ہوںِ، الطاف حسین کی پارٹی سیاسی نہیں ، مافیا ہے، ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی دیر آید درست آید، مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں، تمام مخالفین کیلئے بھی عام معافی کا اعلان کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ہفتہ کو رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آیا، 8 سال پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش ہوئی تھی، مرسکتا ہوں، ملک اور کارکنوں کو چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہوں اور سب سے ملاقات کروں گا لیکن الطاف حسین کی پارٹی سیاسی نہیں ایک مافیا ہے، اس لئے ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ الطاف حسین سے کہا ہے کہ برطانوی شہریت چھوڑ کر وطن واپس آجائیں اور جدوجہد میں شامل ہوں۔ مہاجر قوم جسے پسند کرے گی وہ ان کا رہنما بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ قید کے دوران مجھ پر بہت ظلم کئے گئے اور جھوٹے مقدمات بنوائے گئے، مہاجروں کے مفادات کے خلاف کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے