میمو سکینڈل :نواز شریف اور حسین حقانی میمو کمیشن کے روبرو پیش، منصور اعجاز کو پاکستان کا ویزہ جاری نہیں کیا جا رہا، اکرم شیخ

پیر 9 جنوری 2012 11:22

میمو سکینڈل کیس کے مرکزی فریق میاں نواز شریف اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین میمو سکینڈل کی تحقیقات کے لیئے بنائے گئے کمیشن کے روبرو پیش ہو گئے ہیں۔کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہوئی کورٹ کی عمارت میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کا جلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کی سربراہی میں ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت سمیت پورے علاقے میں سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیئے گئے ہیں۔جی ایچ کیو کی جیگ برانچ نے میمو کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی دورہ چین پر ہونے کی وجہ سے کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے ۔