پی آئی سی ادویات ری ایکشن میں مضر دوائی کا سراغ لگا لیا ‘آئیسو ٹیب میں اینٹی ملیریا کا زیادہ عنصر شامل ہونیکی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب ،یہ پنجاب کیخلاف سازش ہے سپریم کورٹ مجھے بلائے یہ راز ‘ راز نہیں رہنا چاہیے ‘ڈینگی وباء میں بھی اسلام آباد کی اعلیٰ شخصیت نے سازش کی، جو لوگ یہ چاہتے تھے کہ پنجاب کے گلی بازاروں سے جنازے نکلیں اور شہباز شریف کے پتلے جلائے جائیں انکی سازش کو اللہ نے بے نقاب کر دیا،عالمی لیبارٹری کی رپورٹس سپریم کورٹ اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے بھی پیش کرینگے‘ شہباز شریف کی سیکرٹری صحت‘ ڈاکٹر جاوید اکرم اور خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس

بدھ 1 فروری 2012 13:55

� �زیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ پی آئی سی ادویات ری ایکشن میں مضر دوائی کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور وہ دوائی آئیسو ٹیب ہے‘برطانیہ سے آنیوالی رپورٹ کے مطابق آئیسو ٹیب میں اینٹی ملیریا کا زیادہ عنصر شامل پایا گیا جو مریضوں کے پلیٹ لٹس اور بون میرو کیلئے انتہائی خطرناک ہے ‘ یہ پنجاب کے خلاف سازش ہے سپریم کورٹ مجھے بلائے یہ راز ‘ راز نہیں رہنا چاہیے ‘ جو لوگ یہ چاہتے تھے کہ پنجاب کے گلی بازاروں سے جنازے نکلیں اور شہباز شریف کے پتلے جلائے جائیں ان کی سازش کو اللہ نے بے نقاب کر دیا‘عالمی لیبارٹری کی رپورٹس سپریم کورٹ اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے بھی پیش کریں گے ‘ سندھ کے حکام کے مطابق ادویات تیار کرنے والی فیروز کیمیکل کو سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کے نا م بھی ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں ‘ مزید کارروائی کے لئے آئی جی پنجاب کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے ‘ خدا کی قسم ڈینگی وباء میں بھی اسلام آباد کی ایک اعلیٰ شخصیت کی سازش ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بیان حلفی بھی دینے کے لئے تیار ہوں ۔