کراچی میں موت کا رقص جاری ، فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید 9 افراد جاں بحق ، اکتوبر کراچی کے شہریوں پر بھاری رہا،پرتشدد واقعات میں 207 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا، شہر سے 400 سے زائد گاڑیاں چوری اور چھین لی گئیں
جمعرات 1 نومبر 2012 20:09
(جاری ہے)
بلدیہ میں پچیس اکتوبر کو زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اقبال اعوان سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
راسوامی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ قصبہ کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ سے اظہار نامی نوجوان اور بلوچ کالونی میں دودھ کی دکان پر فائرنگ سے اظہر عباس زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ گارڈن میں دھوبی گاٹ میں ندی سے بوری بند لاش ملی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کا مہینہ بھی کراچی کے شہریوں پر بھاری رہا ۔207 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ شہر سے چار سو سے زائد گاڑیاں چوری اور چھین لی گئی۔اکتوبر کے مہینے میں بھی کراچی میں موت کا رقص بدستور جاری رہا۔ اکتوبر کے مہینے میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 24سیاسی کارکنان ،13 پولیس اہلکار اور6 فرقہ ورانہ قتل سمیت 207افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہوگیا۔رواں ماہ ٹارگٹ کلنگ میں پیپلزپارٹی کے 10، متحدہ قوی موومنٹ کے 4 ، اے این پی کے 9 اور ایم کیوایم حقیقی کا ایک کارکن شامل ہے۔۔ شہر میں جاری فرقہ ورانہ قتل وغارت گری میں 6 افراد ابدی نیند سوگئے، جبکہ 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔کریکر حملوں میں بارہ افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ اسٹریٹ کرائمز، بینک ڈکیتوں ، اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں نے بھی شہریوں کی نیندیں حرام کردیں۔کراچی میں اکتوبر میں چار سو سے زائد گاڑیاں اور انیس سو سے زائد موٹرسائکلیں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں ۔اکتوبر کا مہینہ بھی حکومتی دعوں میں گذرگیا ۔ نہ ٹارگٹ کلنک میں کمی ہوئی نہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں شہری منتظر شہر میں قیام امن کے لیے دعوں کے بجائے عملی اقدامات کب ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.