حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے،شاہ عبداللہ، ہسپتال سے صحت یابی کے بعد شاہ عبداللہ کی فراغت پر طول و عرض میں عوام نے جس والہانہ محبت اور خوشی کا اظہار کیا، وہ قوم کی اپنے سربراہ سے محبت کی غمازی ہے، خادم الحرمین الشریفین کی ہسپتال فراغت کے بعد صحت اچھی ہے جس پر وہ پوری قوم کے ساتھ ملکر اللہ کے شکر گذار ہیں،سعودی ولی عہد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکاانٹرویو

پیر 17 دسمبر 2012 12:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔17دسمبر 2012ء ) سعودی ولی عہد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے سربراہ مملکت خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرے۔

(جاری ہے)

شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہسپتال سے صحتیابی کے بعد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی فراغت پر سعودی عرب کے طول و عرض میں عوام نے جس والہانہ محبت اور خوشی کا اظہار کیا، وہ قوم کی اپنے سربراہ سے محبت کی غمازی کرتی ہے۔

شہزادہ سلمان نے کہاکہ خادم الحرمین الشریفین کی ہسپتال فراغت کے بعد صحت اچھی ہے جس پر وہ پوری کے ساتھ ملکر اللہ کے شکر گذار ہیں۔ شاہ عبداللہ کمر کی کامیاب کے سرجری کے بعد 13 دسمبر کو کو اہستپال سے ڈسچارج ہوئے۔28 نومبر کو سعودی ٹی وی نے ریاض کے نیشنل گارڈز شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں زیر علاج سعودی فرمانروا کی پہلی ویڈیو نشر کی۔ یہ ویڈیو شاہ عبداللہ کے گیارہ گھنٹے طویل آپریشن کے دس دن بعد ان کی شاہی خاندان اور دوسرے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے وقت تیار کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :