میرپو ر خاص،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر حیات شاہ لکھیاری اور ان کے صاحبزادے کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات، مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان

بدھ 26 دسمبر 2012 20:58

میرپو ر خاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی کے سابقہ متعلقہ صدر اور ان کے صاحبزادے سابق یو سی ناظم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے کراچی میں ملاقات اور وہاں پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ صدر میر حیات شاہ لکھیاری اور ان کے صاحبزادے سابق یو سی ناظم سید قربان علی شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ اور ضلعی صدر سرفراز علی جونیجو کے ساتھ کراچی میں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیر صاحب پگارا نے حیات شاہ لکھیاری کی فنکشنل لیگ میں شمولیت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے دروازے پر محب وطن پاکستان کیلئے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور مستقبل میں فنکشنل لیگ پاکستان میں اہم سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔حیات شاہ لکھیاری نے پیر صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں پیر صاحب کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور دریں اثناء فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما مبارک میر‘ عبدالرحیم بلوچ‘ سرفراز علی جونیجو‘ میجر(ر) سرور بیگ‘ بشیر احمد اور دیگر نے حیات شاہ لکھیاری کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کو بروقت اور دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے ضلع میرپور خاص میں فنکشنل لیگ کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :