تحریک طالبان پاکستان کی حکومت کوسنجیدہ مذاکرات کی پیشکش،غیرمسلح ہونے کامطالبہ مسترد،تحریک کے امیر حکیم الله محسودو نائب امیر ولی الرحمن کا42منٹ دورانے پرمشتمل ویڈیو پیغام جاری، غیرمسلح ہونے کامطالبہ مذاق کے مترادف ہے،حکومت نے کئی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ،ہماری جنگ کسی مخصوص جماعت کیخلاف نہیں، جمہوری نظام کیخلاف ہیں یہ غیراسلامی ہے ،اے این پی اوردوسری جماعتوں پرحملے جاری رکھیں گے ، سیاستدان پاکستان کو لوٹنے کے ایجنڈے پر متفق ہوسکتے ہیں تو مجاہدین الله کی خاطر ایک ہیں،تحریک طالبان کے امیرحکیم اللہ محسود اورنائب امیرولی الرحمن کی ویڈیومیں بات چیت، حکیم اللہ طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کوحقیقت ثابت کرنے کیلئے منظرعام پرلے آئے
جمعہ 28 دسمبر 2012 23:23
(جاری ہے)
حکیم الله محسود نے تحریک طالبان کی طرف سے پہلی بار حکومت پاکستان کے ساتھ سنجیدہ اور کسی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میری سنجیدگی سے مراد یہ ہے کہ مذاکرات مشروط نہ ہوں بلکہ کسی شرط کے بغیر ہوں ۔ تحریک طالبان کے نائب امیر ولی الرحمن نے ویڈیو میں بات چیت کرتے ہوئے اپنے اور حکیم الله محسود کے درمیان اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور حکیم الله محسود کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اسی طرح پاکستانی طالبان اورافغان طالبان کے درمیان بھی کوئی اختلاف نہیں القاعدہ کیلئے سربھی کٹواسکتے ہیں۔
حکیم الله محسود نے تحریک طالبان کے ترجمان احسان الله احسان کو بھی متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ احسان الله احسان ہے جو حقیقت ہے افسانہ نہیں۔ حکیم الله محسود نے کہا کہ تحریک طالبان ایک ہے اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کیلئے ضرورتیارہیں مگرغیرمسلح نہیں ہوں غیرمسلح ہونے کامطالبہ کرنا مذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام غیراسلامی ہے ہماری جنگ کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں غیراسلامی جمہوری نظام اوراس کے حامیوں کے خلاف ہے ۔ ویڈیو میں ولی الرحمن نے کہا کہ اگر پاکستانی سیاستدان پاکستان کو لوٹنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوسکتے ہیں تو مجاہدین بھی الله کی خاطر ایک ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک طالبان پاکستان پنجاب کے امیر عصمت الله معاویہ نے اور بعد ازاں ترجمان تحریک طالبان پاکستان احسان الله احسان نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی پریس کانفرنس کے دوران طالبان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کو مشروط مذاکرات قابل قبول نہیں اور اس کے بعد اب تحریک طالبان کے امیر کی طرف سے ایک بار پھر کسی شرط کے بغیر سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.