چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ عام انتخابات مکمل طور پر فوج کی نگرانی میں کرانے کا عندیہ دیدیا ، آرمی چیف نے مجھے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘ فوج پولنگ سٹیشنز پر انتخابی نتائج کے اعلان تک موجود رہے گی‘ امن وامان برقرار رکھنا آئندہ انتخابات کا واحد مسئلہ ہے ،ا من وامان برقرار رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ انتخابات شفاف نہ ہوں‘ پارلیمانی جمہوریت کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں ‘ ماضی میں انتخابات کے شفاف ہونے پر عوام کو تحفظات رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کا الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 2 جنوری 2013 14:22
(جاری ہے)
اجلاس میں عام انتخابات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں ‘ ماضی میں انتخابات کے شفاف ہونے پر عوام کو تحفظات رہے ہیں مگر اس بار الیکشن کمیشن کی پوری کوشش ہو گی کہ عوام کے تحفظات کو دور کیاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ اسٹیشن پر نتائج کے اعلان تک موجود رہے گی۔ذاتی طورپر میری یہ تجویز ہے کہ پولنگ اسٹیشنر پر مسلح فوجی ہونے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ قانون کی پاسدار ہم سب کی آئینی ذمہ داری ہے ،قانون پر عمل کرکے ہی ہم پارلیمانی جمہوریت کو ملک میں رائج کرسکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمیشنر نے انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی اداروں سے تجاویز بھی مانگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کروانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایاجائے گااوراس سلسلے میں فوج سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.