چہلم حضرت امام حسین، ملک کے 46شہروں میں(کل) موبائل سروس بند رہے گی ،پنجاب کے 18اضلاع ،بلوچستان کے 9سندھ ، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے6،6اضلاع شامل

بدھ 2 جنوری 2013 23:26

کراچی /لاہور/ پشاور/ کوئٹہ/ راولپنڈی/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ملک کے 46 شہروں میں(کل) جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پروزارت داخلہ نے ملک کے 46شہروں میں موبائل فون سروسز بند رکھنے کے لئے پی ٹی اے کو ہدایت کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 18اضلاع ،بلوچستان کے 9سندھ ، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے6،6اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔جن شہروں میں موبائل فون سروس بندرہے گی ان میں لاہور،راولپنڈی،چکوال ،جہلم ،ملتان،سرگودھا،جھنگ ،فیصل آباد،حیدرآباد،سکھر ،میرپورخاص،نوشہروفیرز ، خیرپور،پشاور،ڈیراسماعیل خان، بنوں ،گلگت بلتستان سمیت دیگر شہر شامل ہیں ۔ اس سے قبل صوبائی حکومتوں نے چہلم امام حسین کے موقعہ پر موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔