طاہر القادری لاہور ہائیکورٹ سے تصدیق شدہ دھوکے باز، فراڈیئے اور نوسر باز ہیں، میں دعوی سے کہتا ہوں کہ طاہر القادری مزید چار پانچ دن ڈرامے بازی کرینگے اور آخر کار حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ کے موقف سے ہٹ جائیں گے، چار چار بلٹ پروف گاڑیوں کا قافلہ رکھنے والے انتخابی اصلاحات اور عوام کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی تماشے اور ڈرامے بازی کر رہے ہیں مگر اس سے (ن) لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑتا، نگران حکومت کیلئے وفاقی حکومت نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی شریف برادران کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 جنوری 2013 19:45
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وہ ڈرامے بازی اور نوسربازی کے حوالے سے انتہائی مشہور ہیں اور لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں ان کے جھوٹے اور نوسرباز ہونے کی تصدیق بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری لانگ مارچ نہیں کرینگے ایک دو روز میں وفاقی حکومت کی ٹیم ان سے مذاکرات کیلئے آئے گی لیکن یہ مذاکرات پر کسی قسم کی آمادگی کی بجائے ”کوٹھے“ پر چڑھ جائیں گے لیکن آخر کار وفاقی حکومت کی منت سماجت کے بعد مان جائیں گے لانگ مارچ کے موقف سے ہٹ جائیں گے۔
طاہر القادری کی خواہش ہے کہ ملک کی اعلی قیادت سے ان سے رابطے کرے اور پھر یہ مک مکاؤ کریں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے اور یہ وہی قوتیں ہیں جو پاکستان میں جمہوریت ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری نے لانگ مارچ کیا تو پھر انہیں صرف قانون حدود میں رہنے پر ہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اگر یہ قانون کو ہاتھ میں لیں بے تو پھر قانون بھی حرکت میں آئیگا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.