پاکستان سمیت پوری دنیادہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،مشکل حالات میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنا ہے، دشمن اپنے ناپاک ارادوں کے حصول کے لئے زیر زمین سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تباہ کن سیلاب میں پاک فوج نے مثالی نوعیت کا کردار ادا کیا ، جنرل آفیسر کمانڈر پنو عاقل چھاؤنی21 ڈویژن میجر جنرل نوید احمد کا سندھی سپیشل ریکروٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
جمعہ 1 مارچ 2013 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا اصل مقصد سرزمین پاک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ تربیت میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے ریکروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے دینی اور قومی اعزاز حاصل کیا ہے وہیں پر ایک کڑی آزمائش میں ایک سچے مجاہد کی طرح دن رات لگن،جانفشانی اور خلوص نیت سے کام کرکے دین و ملت کا نام روشن کرنا ہے اور ضرورت کے وقت اپنا تن، من اور دھن اس کی عزت و قار پر قربان کرنا ہے اور پاک فوج کا ماضی بہترین فوجی روایات کا حامل رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاک فوج ان کو زندہ رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 2010 ، 2011 اور2012 کے تباہ کن سیلاب میں پاک فوج نے مثالی نوعیت کا کردار ادا کیا سینکڑوں جانیں ضایع ہوئی لاکھوں لوگ بے گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں جہاں پاک فوج نے دن رات ایک کرکے ہر دشوار گزار مقامات تک امداد پہنچائی ،مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت و طبی امداد اور ادویات فراہم کیں تمام ضلعوں میں آرمی ریلیف کیمپوں کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج مصیبت کی ہر گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ فوج نے سندھی ریکروٹس کی بھرتی میں خصوصی دلچسپی لی جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کے نوجوانوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے ریکروٹس کے نظم و ضبط اور پریڈ کا معیار دیکھ کر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین تربیت کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر میجر جنرل نوید احمد نے دوران تربیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو انعامات اور شیلڈ ز دیئے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.