کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس ساہیوال ریلوے سٹیشن پر حادثہ کا شکارہوگئی، ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

منگل 19 مارچ 2013 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس ساہیوال ریلوے سٹیشن پر حادثہ کا شکارہوگئی جس سے دو گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو علامہ اقبال ایکسپریس9اپ کراچی سے سیالکوٹ جاری رہی تھی جب ٹرین ساہیوال ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو جھٹکا لگنے سے بوگی کی ہک ٹوٹ گئی جس سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انجن کو دوسری بوگیوں کے ساتھ لگا کر دوگھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹرین کو روانہ کیا۔ ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔