پاکستانی ہائی کمیشن حکام کی ثنااللہ کی چندی گڑھ ہسپتال میں عیادت ،ڈاکٹر سے ملاقات، پاکستانی حکام نے چندی گڑھ ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی کی عیادت کی،ڈاکٹروں سے اس کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی ،بھارتی وزارت خارجہ ، نگران وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ، ثناء اللہ پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ، تحفظات کا اظہار ، بھارت کی جیلوں میں قید دیگر پاکستانی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے،میرہزار خان کھوسو
ہفتہ 4 مئی 2013 13:58
(جاری ہے)
بھارتی قیدیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے چندی گڑھ ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے اس کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پاکستانی حکام کو ثناء اللہ سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے شہر جموں کی بھلوال جیل میں قید پاکستانی شہری ثناء اللہ کو سر بجیت سنگھ کے واقعہ کے بعد انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اسے چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں علاج کے لئے بھیج دیا گیا تھا جہاں اس کی حالت شدید خطرے میں ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے رابطہ کرکے ان سے قیدی ثناء اللہ پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں قید دیگر پاکستانی قیدیوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔ واضع رہے کہ سربجیت سنگھ کے واقعہ کے بعد بھارت کے علاقے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید پاکستانی قیدی ثناء اللہ کو ساتھی قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ پاکستانی قیدی کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں داخل کرایا گیا بعد ازاں اسے چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے جموں جیل میں قیدی ثنا اللہ پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کی ذمہ دار ہے ۔ سربجیت کے معاملے پر پاکستان نے اعلیٰ روایات کا مظاہرہ کیا۔ اس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ سربجیت کی موت کے بعد ایسا ردعمل قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھارتی حکومت سے ثناا للہ کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.