مقدس اوراق کی بے حرمتی روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی ، پوری دنیا میں اخبارات کا بطور ردی استعمال نہیں ہوتا ، پاکستان میں اس کے کمرشل استعمال پر پابندی لگائی جانی چاہیے ، قرآن پاک سمیت اس ماہ مبارکہ کی حرمت ہم سب پر لازم ہے ، وزارت قانون سے ڈارفٹ منگوا کر قانون سازی کی جائے گی ، علمائے کرام ، مشائخ اپنے خطبوں میں عوام میں شعور پیدا کریں کہ مقدس اوراک کی عزت و تکریم کا خیال رکھا جائے، وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا پاکستان جرنلسٹ کونسل کے زیر اہتمام حرمت اسماء مبارکہ واک کے شرکاء سے خطاب
اتوار 7 جولائی 2013 22:11
(جاری ہے)
یہ ہم سب کا فرض اور اجتعماعی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ قرآن پاک سمیت آسمانی کتب کی حرمت کا احترام ہر مذہب کے شخص پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ہے کہ اس حولاے سے عوام میں آگاہی پیدا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ بطور ضلعی ناظم مانسہرہ انہوں نے شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کے لئے محافظ خانہ بنایا ۔ میرے لیے یہ بھی سعادت کا باعث ہے کہ ناموس رسالت بل کا محرک تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سمیت مقدس اوارق کو محفوظ کرنے کے لئے قانونی سازی کی جائے گی ۔ اس کا ڈرافت وزارت قانون سے منگوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے ہیں کہ شہروں میں گرین باکس لگائے جائیں جن میں مقدس اوراق کو ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کوئی پرواہ نہیں کرتا ، پوری دنیا میں اخبارات کے دوبارہ کمرشل استعمال پر پابندی ہے ہم کیوں نہیں لگا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور خطباء اپنے خطبوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کریں ۔ قبل ازیں پاکستان جرنلسٹ کونسل کے صدر عمران بلوچ ، سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین ، اقلیتی رہنماء جے سالک ، مختلف صحافتی اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک پرامن واک کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.