حکومت قومی بجٹ کے موقع پر آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئی ،عالمی قوتوں نے آئی ایم ایف کے ذریعے معاشی بحران پیدا کر کے پاکستان کو سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ، عوام کا احساس شدت اختیار کر رہاہے کہ جاگیردار، سرمایہ دار ، پاور پالیٹکس کے رسیا اور ریاست کے تمام ستون غریب عوام کے خلاف متحد ہو گئے ،بجلی اور تیل کا بحران قومی معیشت کے لیے کینسر بنادیا گیا، گزشتہ 65 سال سے جاری معاشی پالیسی جاری رکھی گئی تو خود انحصاری نہیں ملک میں غربت ، بے روزگاری ، بدامنی اور جرائم کا سیلاب آئے گا ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کاتقریب سے خطاب
ہفتہ 13 جولائی 2013 22:09
(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے احساس نہ کیا تو ملک بغاوت اور انارکی کا شکار ہو جائے گا۔وہ ہفتہ کوفیصل آباد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم نے بھتہ خوری ، دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور ناجائز فروشی کا جو راج قائم کیاتھا اسی کلچر کو پی پی پی ، اے این پی نے بھی اختیار کیا ، آج جرائم پیشہ مافیا بن گئے ہیں ۔رینجرز ، پولیس اور حساس خفیہ ادارے کرپشن کی وجہ سے مافیا کے سامنے مفلوج ہیں یا ان کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور ناجائز دولت ، ناجائز ہیرے جواہرات ، جائیدادوں کے لیے وہ اپنی حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں لیکن کراچی میں یہ احساس ندامت شدت سے پیدا ہورہاہے کہ مہاجر ازم ، حقوق کے حصول کے لیے کراچی کے عوام سے کتنا بڑا دھوکہ ہوتارہا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں جماعت اسلامی ہی حالات کو سدھار سکتی ہے اور کراچی کے امن کا مستقبل جماعت اسلامی کے ساتھ ہی وابستہ ہے ۔اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص ، عبدالحفیظ احمد ، احمد سلمان بلوچ ، ذوالفقار بھٹی ، ملک محمد دین ، غلام عباس ، ڈاکٹر رفیق مجاہد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.