میرے کیریئر میں کسی کا تعاون شامل نہیں،حمیمہ ملک

جمعرات 18 جولائی 2013 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18جولائی 2013ء) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ آج وہ جس مقام پر بھی ہیں اس میں کسی کا تعاون شامل نہیں بلکہ یہ ان کی اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں سخت مقابلے کا سامنا ہے، کوئی کسی کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، چند برس پہلے تک تو مواقع بھی کم تھے لیکن اب رفتہ رفتہ لوگ سمجھتے جا رہے ہیں اور ایک صحت مند فضا بن رہی ہے۔

14 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے گلیمر کی دنیا میں قدم رکھنے والی حمیمہ کا کہنا ہے کہ وہ ہرقدم پر سیکھ کر آگے بڑھی ہیں اور اس بات پر انہیں فخر ہے۔حمیمہ نے2009ء میں ٹی وی سیریل عشق جنون دیوانگی سے اداکاری میں قدم رکھا اور ان کے کام کو کافی پزیرائی ملی، 2011ء میں انہوں نے ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم “بول” میں بے ساختہ اداکاری کے ذریعے خود کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچادیا، اس کے بعد بھارتی فلم میکرز نے بھی حمیمہ کو فلموں کی پیشکش کرنا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

حمیمہ نے صرف ماڈلنگ اور اداکاری ہی نہیں کی بلکہ لکس ایوارڈز کی تقریب کی کامیابی سے میزبانی کرکے انہوں نیاس شعبے میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔حمیمہ ملک نے بالی ووڈ فلم “شیر” میں سنجے دت کے ساتھ کام کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیمہ ملک نے بالی ووڈاسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم “شاطر” پر دستخط کرلئے ہیں اور وہ جلد ہی ونود چوپڑا کی فلم میں شرمن جوشی کی ہیروئن کے طور پر نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :