روی موہن کے گھر چوری، ڈرائیور گرفتار، ہیروں کا ہار تاحال نہ مل سکا

جمعہ 3 جولائی 2026 20:39

روی موہن کے گھر چوری، ڈرائیور گرفتار، ہیروں کا ہار تاحال نہ مل سکا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) تامل فلموں کے معروف اداکار روی موہن کے چنئی میں واقع گھر میں مبینہ چوری کے مقدمے میں ان کے ڈرائیور راجیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے تفتیش کے بعد اس سے ڈھائی لاکھ روپے برآمد کر لئے تاہم 10 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تاحال لاپتا ہے، مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔مقدمہ روی موہن کے منیجر کی شکایت پر 22جون کو درج کیا گیا، پولیس نے گھر کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لیا۔اس سے قبل پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ گھر میں کام کرنے والے چند ملازمین اپنے گھروں کو واپس نہیں گئے، جب پولیس موقع پر پہنچی تو گھر میں 2گھریلو ملازمائیں اور کم عمر لڑکا موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :