بہاولپور‘ نیوسنٹرل جیل میں قید قتل کے ملز م کی خود کشی کی کوشش ،بلیڈ سے خود کو زخمی کر لیا‘ اقدام خودکشی کا مقدمہ درج

پیر 12 اگست 2013 16:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) نیوسنٹرل جیل میں قید قتل کے ملز م کی خود کشی کی کوشش ،بلیڈ سے خود کو زخمی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں قید تھانہ کوٹ مٹھن میں درج قتل کے مقدمہ کے قیدی ثاقب نے گذشتہ روز بلیڈ سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے جیل عملہ نے قابو کر کے ناکام بنا دیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :