شہری حقوق ،پاکستان صرف شام، کانگو اور سوڈان سے بہتر ہے ، برطانوی ادارہ ، پاکستان شہریوں کے بنیادی حقوق کو لاحق سنگین خطروں کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ،عدلیہ سمیت معاشرے کے ہر طبقے میں بدعنوانی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے ، میپل کرافٹ نامی ادارہ کی رپورٹ
جمعرات 5 دسمبر 2013 17:11
(جاری ہے)
برطانیہ کے تجزیاتی ادارے میپل کرافٹ نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں دنیا میں ایسے ملکوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے جو اپنے ہی لوگوں کے انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔
ادارے کے مطابق ایسے ممالک کی تعداد بیس سے بڑھ کر 34 ہوگئی ہے اور یہ اضافہ بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہوا ہے جس میں شام اور سوڈان سرفہرست ہیں۔میپل کرافٹ کے ایک ترجمان نے برطانوی میڈیا کے سوال پر بتایا کہ کسی ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اس ملک کے لیے قانونی، سٹریٹیجک، مالیاتی اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے سنگین مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایسے ملک میں سرمایہ کاری بہت زیادہ مہنگی ہو جاتی ہے اور بالآخر رک بھی جاتی ہے۔میپل کرافٹ کے مطابق پاکستان میں نہ صرف روایتی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں مثلاً بچوں سے مشقت، خواتین سے امتیازی سلوک، بلکہ کارکنوں اور مزدوروں کا اپنی ملازمت تک پہنچنے اور کام کے دوران جسمانی عدم تحفظ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت معاشرے کے ہر طبقے میں بدعنوانی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔میپل کرافٹ کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان کے حالات کی نسبت کچھ ہی بہتری ہے مگر وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اور بہتر نظام عدل اور طریقے کار موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد بذات خود انسانی حقوق کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ بن کے ابھر رہا ہے۔ادارے کی مرتب کردہ فہرست میں چین اور بھارت جیسے معاشی طور پر مضبوط ممالک بھی انسانی حقوق کو لاحق خطرات کے لحاظ سے ابتدائی بیس ممالک میں شامل ہیں جہاں اس رپورٹ کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے حقوق پر مسلسل سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.