پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے عبدالقادر ملا کی قراد کو مسترد کر کے قومی غیر ت اور حمیت کو سوالیہ نشان بنا دیا،ڈاکٹر خالد محمود

منگل 24 دسمبر 2013 15:54

راولاکوٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24دسمبر 2013ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے عبدالقادر ملا کی قراد کو مسترد کر کے قومی غیر ت اور حمیت کو سوالیہ نشان بنا دیا،اس ٹولے نے پاکستان کو دولخت کیا اور کل بھی اس ڈگر پر چل رہا ہے،بیس کیمپ کی اسمبلی نے ہندوستان کو پسندیدہ اور نظریہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کو نا پسندیدہ قرار دے کر تاریخ کا بدترین اقدام کیا ہے،یہ سیاہ دھبہ پیپلز پارٹی کی زندگی کے ساتھ موجود رہے گا،قوم کو حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ محب وطن لوگوں کے ساتھ ہے یا غیروں اکا ایجنڈا لے کر چلنے والوں کے ساتھ ہے،شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا،اس سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے،انہوں نے کہاکہ قوم کے ہیرو شہداء ہیں جو گمنام ہیں جنہوں نے اس خطے کو آزاد کرانے کے لیے اپنا لہو پیش کیا،کل ہمارے لوگ ان شہداء کے نام سے واقف نہیں ہیں،تاریخ کو بلا دیا گیا یہاں پر لوگو ں نے پتے کھا کر بھی خطے کو آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کی اس خطے میں سب سے زیادہ شہداء ہیں،اہل کشمیر کو دنیا کی سب سے ذہین قوم کہا جاتا ہے،پرویز مشرف نے جہاد کو بدنام کرنے کے لیے دہشت گردی کا لیبل لگوا لیا،مجا ہدین نے کارگل میں بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کر دیا گیا ،ہمارا خطہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی میں مسترد ہونے والی قراردا کے ردے عمل کے طور پر کیا،انہوں نے کہا کہ یہاں پر وسائل موجود ہیں مگر قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ہم تاریکیوں میں پڑھے ہوئے ہیں،شہداء کے خون سے کسی کو غداری کرنے کی کبھی کلازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا کو کل ملازمت کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں،تھانے کچہریوں میں دھکے کھا رہے ہیں،ہم نے اپنا مستقبل کرگسوں کے حوالے کر رکھا ہے،اس خطے میں پانی اور بجلی مگر لوڈ شیڈنگ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں-