اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو دل میں تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ،حالت تسلی بخش ہے‘ ڈاکٹرز

جمعرات 26 دسمبر 2013 17:19

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26دسمبر 2013ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو دل میں تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پارٹی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جمعرات کے روز اچانک دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا یا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایمر جنسی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سی سی یو IIمیں منتقل کر دیا ہے اور ڈاکٹر کے مطابق انکی حالت تسلی بخش ہے ۔ علاوہ ازیں اطلاع ملتے ہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی او رانکی خیریت دریافت کی ۔