حکومت مختلف اجناس کا فوری انونٹری سسٹم متعارف کرائے ورنہ ذخیرہ اندوز سبزیاں پھل و دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھا جادینگے‘ ابراہیم مغل

بدھ 1 جنوری 2014 15:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء ) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت مختلف اجناس کا فوری انونٹری سسٹم متعارف کرائے ورنہ اس سال کے آخر میں سبزیاں پھل و دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں ذخیرہ اندوز 200فیصد تک بڑھا دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات اور واقعات کا تقاضا ہے کہ حکومت ملک میں فوری طور پر زرعی اجناس و دیگر پیداواروں کا انونٹری سسٹم لاگو کرے تاکہ ملک میں موجود مختلف اجناس اور ضرورت کا عوام کو بھی علم ہو کہ وہ کس کے پاس کتنی مقدار میں پڑی ہیں اور حکومت بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی روک سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس سال ہر جنس اتنی پیدا ہوئی ہے کہ عوام کو وہ سہولت کے ساتھ سستے نرخوں پر مل سکے لیکن اگر یہ اجناس کولڈ سٹوریج میں رکھ کر ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا تو انونٹری نظام ذخیرہ اندوزوں کی سرکو بی کر سکے گا۔اس وقت مختلف سبزیاں جن میں آلو، پیاز، ٹماٹر، مٹر و دیگر مارکیٹ میں آرہی ہیں ان تمام کی انونٹری شروع کر دینی چاہیے بعد میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :