راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع

بدھ 30 جولائی 2025 22:00

راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے میڈیا ونگ کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز 31 جولائی کو صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ڈیم میں سطح آب 1750.40 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ کورنگ نالے میں پانی کے بہائو میں اضافے کے امکان کے پیش نظر قریبی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید برآں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کے بہائو میں شدت کی صورت میں کورنگ نالہ یا اس پر قائم عارضی پلوں کو عبور کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :