سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید

بدھ 30 جولائی 2025 21:29

سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اپوزیشن، میڈیا اور عوام نے مودی کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا۔