سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست
پیر 6 جنوری 2014 15:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) الیکشن کمیشن میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال پر انتخابی شیڈول کی تبدیلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول کے تحت الیکشن انتہائی مشکل ہیں، اس لئے عدالت عظمیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ہائی کورٹس کے فیصلوں پر انتخابات سے متعلق احکامات جاری کرے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، اگر اس درخواست کو جلد نہ سنا گیا تو کئی مسائل پیداہوں گے، اس لئے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی کا آغاز کل ہی سے کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.