دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی ہمارے قومی ہیرو ہیں، جنرل راحیل شریف، فوج زخمی اہلکاروں کی قربانیوں کا پوری طرح اعتراف کرتی ہے،ان کی زندگی میں سکون لانے کے لئے سب کچھ کریں گے، آرمی چیف کی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو،فنی تربیت کے شعبہ کا افتتاح بھی کیا
پیر 6 جنوری 2014 21:39
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن پر قوم کو فخر ہے، فوج ان کی قربانیوں کا پوری طرح اعتراف کرتی ہے۔ ان کی زندگی میں سکون لانے کے لئے سب کچھ کریں گے، یہ بات انہوں نے پیر کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن( اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر کہی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی قربانیوں، جرات اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن پر قوم کو فخر ہے۔
فوج ان کی قربانیوں کا پوری طرح اعتراف کرتی ہے۔(جاری ہے)
ان کی زندگی میں سکون لانے کے لئے سب کچھ کریں گے،اے ایف آئی آر ایم کے دورے کے دوران ، چیف آف آرمی اسٹاف کو انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شروع کئے گئے بحالی کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ فوج کی سطح پر مربوط کوششوں کے ذریعے اے ایف آئی آر ایم ایک اعلیٰ بحالی انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے تمام ذیلی سہولیات میسر ہیں ۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور طبی عملے کی طرف سے مختلف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی دیکھ بھال کے معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے اس موقع پرفنی تربیت کے شعبہ کا افتتاح بھی کیا جہاں زخمی فوجیوں کو فنی تربیت کے ذریعے پھر سے معاشرے کا مفید شہری بننے میں مدد دی جائے گی قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ آمد پرسرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل اظہر رشید نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.