کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2سیکیورٹی گارڈز جاں بحق،بینک منیجر کو پرچیوں پر کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، پولیس حکام
منگل 7 جنوری 2014 21:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) کورنگی میں ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکورٹی گارڈز جاں بحق ہو گئے۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق کورنگی کے نجی بینک میں 5 ڈاکو داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈز سمیت بینک کے تمام عملے کو یرغمال بنا کر بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے بینک لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کر دیا، زخمی ہونے والے گارڈز کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دونوں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور دلشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بینک منیجر کا کہنا تھا کہ اسے دھمکی آمیز پرچیاں موصول ہورہی ہیں جس پر کالعدم تحریک طالبان طالبان کا نام لکھا ہوتا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.