پنجاب حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے،آئندہ پانچ چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے‘ یاسر گیلانی
بدھ 8 جنوری 2014 16:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پنجاب حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس لئے آئندہ پانچ چھ ماہ میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے،ہم خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 3 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔یاسر گیلانی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں امن وا مان‘ مہنگائی سمیت تمام صورتحال پنجاب کے مقابلے میں انتہائی بہتر ہے۔
پرویز مشرف جب اقتدار میں تھا تو وہ سیاہ اور سفید کا مالک رہا اس کے سامنے کسی کو بھی نہ کرنے کی جرات نہیں تھی اس لئے تین نومبرکے اقدامات کا ذمہ دار صرف پرویز مشرف ہے اور جو لوگ مشرف کے ساتھ ان کے ساتھیوں کی ٹرائل کی بات کرتے ہیں وہ اصل میں پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کی سازش کر رہے ہیں لیکن پرویز مشرف قومی مجرم ہے اس کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.