کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 جنوری تک پابندی
جمعہ 10 جنوری 2014 14:24
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) سندھ حکومت نے ربیع الاول کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کےلئے صوبے کے حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد جب کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کردی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص سمیت حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حساس شہروں میں موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 15 جنوری تک اسلحہ کے لئے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.