جعلی ویڈیو بنانے کیلئے 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،سازش کے پیچھے ریما ، وینا اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے، میرا
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:47
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری جعلی ویڈیو بنانے کیلئے امریکہ میں 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،اس سازش کے پیچھے اداکارہ ریما ، وینا ملک اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے ‘ ایک عورت کی اس طرح عزت اچھالنے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے اور میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ایسا کرنے والوں کو شرعی قانون کے مطابق سر عام سنگسار کیا جائے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کی سولہ سال تک خدمت کی ہے اور میرے اوپر ایک بھی داغ نہیں ۔ جب میں نے ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا عین اس وقت جعلی ویڈیو کا سامنے آنا میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔ میرا نے کہا کہ جو ویڈیو دکھائی جارہی ہے اس میں دونوں نے ماسک پہن رکھے ہیں ۔(جاری ہے)
میں نے اسکی تحقیقات کرائی ہیں جس کے مطابق یہ ویڈیو امریکہ میں تیار کی گئی ہے جس پر 22ہزار امریکی ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔
میرا نے کہا کہ کسی عورت کے خلاف اس طرح کے شرمناک الزامات لگانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ انکے گھر میں بھی ماں بہن ہو گی ۔ میں عوام کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے چھوڑوں گی ۔ میرے بے شمار حاسدین ہیں جو اس طرح کے گھناؤنا جرم کر سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو کے پیچھے مجھے وینا ملک ،ریما اور عمائمہ ملک کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی نامور اداکارہ اس طرح کی شرمناک ویڈیو خود بنوائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے منصوبے کا باضابطہ اعلان ہونے کے دو ماہ بعد میری شادی کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.