شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی سلامی
ہفتہ 11 جنوری 2014 16:36
ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) خودکش حملہ آور کو روک کر سینکڑوں طالبعلموں کی جان بچانے والے شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ہفتہ کو ہنگو میں بریگیڈیئر ذکی کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کی ، پاک فوج کے دستے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول بھی چڑھائے اور دعا کی۔
اس موقع پر اعتزاز حسین کے رشتہ دار، اسکول کے طالبعلموں اور دوستوں سمیت عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر اعتزاز حسین کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے نے اپنی جان دے کر 900 سے زائد طالبعلموں کی جان بچائی۔ انہوں نے کہاکہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ میرے پورے خاندان اور پاکستانی قوم کو اعتزاز حسین کی شہادت پر فخرہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.