سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے ،امریکہ کا شہریوں کو انتباہ ، امریکی شہریوں کیلئے بطورخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ،پھر بھی عوام محتاط رہیں ، بیان
اتوار 12 جنوری 2014 15:46
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) امریکی محکمہ ِخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری تنبیہ جاری کی ہے کہ سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ِ خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی شہریوں کیلئے بطورخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ۔
(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے شہریوں کیلئے سفری تنبیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو کہا گیا کہ وہ 7 فروری سے 14 مارچ تک ہونے والے اولمپک گیمز میں اپنی سیکورٹی کا خیال رکھیں۔
محکمہ ِخارجہ نے کہاکہ اس موقع پر جرائم کا امکان موجود ہے جبکہ دوسری جانب امریکی شہریوں کو طبی سہولیات اور ہوٹل کی کمیابی کو بھی مد ِنظر رکھنا چاہیے محکمہ ِ خارجہ نے گذشتہ تین ماہ کے دوران روس میں سوچی سے 600 میل دور وولگوگراد کے شہر میں ہونے والے تین خود کش حملوں کا بھی ذکر کیا جس میں عوام کو نشانہ بنایا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.