وزیراعظم کے مشیر اور امیر مقام کے قافلے پر بم حملہ ، سکیورٹی پر مامور چھ پولیس اہلکار شہید ، دو زخمی ، امیر مقام محفوظ رہے ،صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزراء اور سیاسی رہنماؤں کی حملے کی مذمت ، دہشتگردانہ کارروائیوں سے حوصلے پسند نہیں ہونگے ،حق و سچ کی بات کرتے رہیں گے ، امیر مقام کا عزم
اتوار 12 جنوری 2014 15:51
شانگلہ /پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور چھ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تاہم امیر مقام حملے میں محفوظ رہے ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ حملے میں محفوظ رہنے والے لیگی رہنما امیر مقام نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں سے حوصلے پسند نہیں ہونگے ،حق و سچ کی بات کرتے رہیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما امیر مقام مار تونگ میں 2 قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعے کی صلح کر انے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ شانگلہ کے قریب ان کے قافلے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امیر مقام خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور 6 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جواد، لیاقت، فضل حیات، آصف اور جعفر کے ناموں سے ہوئی ہے شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاڈی آئی جی ملاکنڈ عبداللہ خان نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس موبائل وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیادھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ، سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.