تاجر برادری ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں جو تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود صنعت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہیں‘ گورنر پنجاب ،ملک میں صنعتی سرگرمیوں سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، بلکہ روز گار کے نئے مواقع پیداہونے سے غربت میں بھی کمی آرہی ہے،ہر ایک کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرکے معاشرے سے ناانصافی اور مایوسی کا خاتمہ کیا جا سکتاہے‘ چوہدری محمد سرور کی گفتگو
پیر 13 جنوری 2014 20:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ تاجر برادری ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں جو تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود صنعت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر وہ بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں،ملک میں صنعتی سرگرمیوں سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، بلکہ روز گار کے نئے مواقع پیداہونے سے غربت میں بھی کمی آرہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ینگ بزنس انٹر پرینورز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح بزنس اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ یہ تاجر برادری ہی ہے جن کی کوششوں کے نتیجے میں آج ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.