کراچی میں بدامنی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم نوازشریف
جمعرات 16 جنوری 2014 15:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم کو کراچی آپریشن اور طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو کراچی میں چوہدری اسلم شہید پر حملے کے بعد آپریشن کے نئے مرحلے سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر نواز شریف نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو کسی صورت شہر میں دندنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک بدامنی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے، ملاقات میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں پولیس فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اسے جدید آلات فراہم کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
چوہدری نثارعلی خان نے وزیر اعظم کو طالبان سے مذاکرات کے طریقہ کار اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جب کہ مذاکرات کے لئے جو ٹاسک مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق دیا گیا تھا اس پر بھی بات چیت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.