عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی اور ہیرو ہے ، دہشتگرد نہیں ہے جو پولیس ناروا سلوک کر رہی ہے‘ کامران اکمل، مجھے اور پی سی بی کے سکیورٹی منیجر کو بھی عمر اکمل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ‘ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 1 فروری 2014 21:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) مایہ ناز بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی اور ہیرو ہے ، وہ کو ئی دہشتگرد نہیں ہے جسکے ساتھ پولیس ناروا سلوک کر رہی ہے ، نہ صرف مجھے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی منیجر کو بھی عمر اکمل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اسکا نوٹس لیں ۔
تھانہ گلبرگ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میری والدہ اور والد کی طبیعت بھی ناساز ہے جبکہ انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ معلوم نہیں پولیس نے عمر اکمل کو کہا ں رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے لیکن آج ہم سے یہ سلو ک کیا جا رہا ہے،ایسے سلو ک سے دل بہت دکھی ہو اہے۔(جاری ہے)
ٹریفک وارڈن کے تشدد سے عمر اکمل کے چہرے پر چو ٹیں آئیں ہیں لیکن پھر بھی خاندان کے افرا دکو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا میں اس کا بھائی ہو ں مجھے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا جو کہ سرا سر نا انصافی ہے، پی سی بی کے سکیورٹی مینیجر بھی ملاقات کے لئے آئے لیکن پولیس نے انہیں بھی ملنے کی اجازت نہیں دی ۔
عمر اکمل کا جرم اتنا بڑا نہیں ہے جتنی بڑی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھائی کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ۔ میری اپیل ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس واقعہ کا نو ٹس لیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.