کراچی پولیس ایم کیو ایم اور مہاجروں کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتی ہے، خالد مقبول صدیقی
اتوار 9 فروری 2014 18:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس ایم کیو ایم اور پوری مہاجر قوم کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس شہر کی سب سے بڑی بھتہ خور ہے، رشوت دے کر کراچی میں پوسٹگز کرائی جاتی ہیں اور شہریوں سے یومیہ 22 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اٹھا کر بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن لا پتہ ہیں جبکہ 10 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس کی دہشت گردی کی وجہ سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے، ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو پٹرول بھرے انجیکشن لگائے گئے اور ان کے ہونٹوں پر کرنٹ لگایا گیا، کراچی کی عوام فہد عزیز کو دوبارہ دولہا بنائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.