وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر ا سحاق ڈار کی سید خورشید شاہ اور سینیٹر رضا ربانی سے ملاقات ،حکومت نے سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی ،خورشید شاہ اور رضا ربانی نے اسحاق ڈار کو حکومت کی نجکاری پالسی پر تحفظات سے آگاہ کیا
بدھ 12 فروری 2014 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) حکومت نے سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کے لئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات مین سینیٹر رضا ربانی بھی موجود تھے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشتگردی بلوں کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی اور سینیٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی اکثریت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس منظور کرانے میں تعاون کرے۔ خورشید شاہ اور رضا ربانی نے اسحاق ڈار کو حکومت کی نجکاری پالسی پر تحفظات سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.