حکمران سیاسی مشہوری کیلئے صوبے کے خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر بے دریغ استعمال کر رہے ہیں‘اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،حکمران اکثریت کی بنیاد پر صوبے کا بیڑا غرق کر رہے ہیں ، پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور آواز بلند کی جائے گی ‘میڈیا سے گفتگو
جمعرات 13 فروری 2014 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ حکمران سیاسی مشہوری کیلئے صوبے کے خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر بے دریغ استعمال کر رہے ہیں‘حکمران اکثریت کی بنیاد پر صوبے کا بیڑا غرق کر رہے ہیں جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور آواز بلند کی جائے گی ، حکمرانوں کی پالیسیاں لاہور اور پنجاب کے عوام کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن رہی ہیں مگر حکمران اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں ۔
جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ کی ساری توجہ اپنی سیاسی مشہوری اور دوکانداری چمکانے پر مرکوز ہے اور اس کیلئے صوبے کے خزانے کو اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ دن بدن خوشحالی کے بجائے مقروض ہو تا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہسپتالوں میں غریبوں کوبنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں تو دوسری طرف حکمران ایسے منصوبے شروع کر رہے ہیں جس کا صرف چند ہزار لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ میٹرو بس منصوبے سے لاہور کے صرف ایک فیصد عوام کو فائدہ ہو رہا ہے اور اگر یہ رقم صوبے میں ہسپتالوں ، سکولوں اور غربت کے خاتمے کے منصوبوں کیلئے استعمال کی جاتی تو آج صوبے میں لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں نہ کررہے ہوتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.