کراچی، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد ، احمد سلیم صدیقی اور وسیم اختر کا جناح اسپتال کا دورہ،بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا
جمعرات 13 فروری 2014 22:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد، احمد سلیم صدیقی اوروسیم اختر نے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالد بن ولایات اور افتخار عالم کے ہمراہ جناح اسپتال کا دورہ کرکے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورپولیس اہلکار جلدمکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زخمیوں کے علاج کے بارے میں معلوم کیااور اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی بہتر نگہداشت کی جائے اورکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی جناح اسپتال یونٹ کے ذمہ ادران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان بھی ہمراہ تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.