
خراب گندم انسانی خوارک کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،جام مہتاب حسین ڈھر
اتوار 16 فروری 2014 18:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیربرائے خوارک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ خراب گندم صرف جانوروں اور پرندروں کی خوارک بنانے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے اوریہ قطعی طور پر انسانی استعمال کیلئے نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے خراب گندم کی نیلامی کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی شخص ‘ فلور ملز‘ یا آٹے کی چکی اس خراب گندم کو انسانی استعمال کیلئے استعمال کرتے ہوئے ملوث پائے گئے تو ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا ۔
اور اس میں ملوث فلور ملز کے ناصرف لائسنسز منسوخ کردیئے جائے گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے جائے گے ۔ صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت دی کے اس سلسلے میں بہت احتیاط برتیں اور فلور ملز کی کارکردگی پر نظر رکھیں کیونکہ یہ لوگوں کی صحت کا معاملہ ہے ۔(جاری ہے)
جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ محکمہ کے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو قومی خزانے کو نقصان ِپہنچانے اور گندم کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔
انہوں نے اجلاس میں یہ بات بہت واضح طور پر کہیں کے خراب گندم انسانی صحت کے لئے بہت مضرہے اور اس خراب گندم کو سوائے جانوروں اور پرنددوں کی خوارک بنانے کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی خرابی دیکھتے ہیں تو فوری طور پر وہ محکمہ خوارک کوآگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل کو مانیٹرکرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے اور ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.