پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے انسانی ترقی، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے، شہباز شریف کاعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سال گرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب
بدھ 30 ستمبر 2026 22:06
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ 2026کا سال پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر میں ایک خصوصی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سال گرہ منا رہے ہیں، ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہماری دوستی نے ہمیشہ وقت کے ہر امتحان، خواہ وہ زلزلے ہوں، طوفان ہوں یا سیلاب، سامنا کیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)ہماری دیرینہ دوستی اور اپنے عوام کے لیے زیادہ خوش حال اور ترقی یافتہ مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم سی پیک کے اگلے مرحلے سی پیک 2.0میں داخل ہو رہے ہیں، نئے فیز میں صنعت کاری، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، زراعت، کان کنی اور معدنیات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے،پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار زرعی گریجویٹس کے پہلے گروپ نے چین میں اپنی تربیت مکمل کر لی ہے، مزید ایک ہزار افراد پر مشتمل اگلا گروپ چین جانے کیلئے تیار ہیں، یہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ان کے مستقبل میں ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں، رواں سال مئی میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو ہماری دیرینہ دوستی کی ایک مضبوط تجدید عہد تھی، ہم دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی زبان کا ایک خوبصورت قول ہے دور دیس میں موجود مخلص دوست، دور کی سرزمین کو قریب کر دیتا ہے، یہ الفاظ ہمارے دونوں عظیم ممالک کے درمیان دوستی اور قربت کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔چینی سفیر جیانگ زائڈونگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، پاکستان اپنے اصولی مقف، وسیع عالمی وژن اور اعلیٰ سفارتی بصیرت کے باعث بین الاقوامی سطح پر بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت کی، خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی81ویں اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے قومی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے مقف کو پیش کیا گیا جس سے عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا، گزشتہ 75برسوں کا شان دار سفر ثابت کرتا ہے کہ چین اور پاکستان ایسے دوست ہیں جنہوں نے خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین ہر وقت بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان عملی تعاون کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.